پاک بھارت ٹی 20 میچ: ہاتھ ملائیں گے یا نہیں، دونوں کپتان کیا کہتے ہیں؟

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میچ سے ایک روز قبل پاکستان اور بھارت کے کپتانوں نے پریس کانفرنسز کے دوران مقابلے سے قبل ہاتھ ملانے کے امکانات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ کا دباؤ ہمیشہ زیادہ محسوس ہوتا ہے لیکن کھیل کو اس کے اصل جذبے کے ساتھ کھیلا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کرکٹ کے مقابلے اکثر سیاسی ماحول سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ ان کا مقصد کھیل کو اس کی اصل روح میں رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت دنگل، ماضی کا ریکارڈ کس کے حق میں؟

جب انہیں پوچھا گیا کہ اگر بھارتی کھلاڑی ہاتھ ملانے کے لیے آئیں تو وہ کیا کریں گے تو سلمان علی آغا نے محتاط جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’کل دیکھیں کیا ہوتا ہے‘۔

یعنی وہ کھیل کی روح کے مطابق ہینڈشیک کے لیے دروازہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں لیکن ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ٹیم نے مقامی حالات کے مطابق تیاری کر لی ہے، پچ کی معلومات حاصل کی ہیں اور میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے ہیں اور اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے آئے ہیں۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، کیا شاہین شاہ کو باہر بٹھایا جائےگا؟

ہاتھ ملانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کر لیں، کل دیکھیں کیا ہوتا ہے‘۔

سوریا کمار یادیو نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی تعریف بھی کی اور کہا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور یہاں بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے پاک بھارت میچ کے دباؤ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا سب سے اہم ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کی تمام سیٹیں بُک، ٹکٹ بلیک میں 4 گنا قیمت پر فروخت

سوریا کمار یادو نے بتایا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہے اور یہ صرف ایک کھیل ہے اس لیے کم کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

بھارتی کپتان نے پاکستان کے اسپنرز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پلان کے مطابق اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ اے میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 2،2 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں میں ہی کامیابی حاصل کیل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟