ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر8 کے لیے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

احمدآباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت دنگل، ماضی کا ریکارڈ کس کے حق میں؟

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے 44 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

ڈیوڈ ملر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ بریوس اور ریان رکلٹن نے 21، 21 رنز بنائے جبکہ اوپنر ڈی کوک 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا، جمی نیشم اور فرگوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 175 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

مارک چیپمن کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی جبکہ ڈیرل مچل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ مہاراج اور نگیدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ گروپ ڈی میں شامل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنے تینوں میچ جیت کر سپر 8 مرحلے کے لیے بھی کولیفائی کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے