محسن نقوی کی سری لنکا کے وزیر کھیل سے ملاقات، کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کولمبو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ ‘پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور کرکٹ و دیگر کھیلوں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے’۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘سری لنکا میں ہمیں بہت محبت ملی اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں’۔

محسن نقوی نے سری لنکن وزیر کھیل و امور نوجوانان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز، ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟