خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بندش، صوبہ ملک کے دیگر حصوں سے کٹ گیا، عوام کو مشکلات

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے خیبرپختونخوا بھر میں سڑکوں کی بندش کے باعث صوبہ ملک کے دیگر حصوں سے عملاً کٹ کر رہ گیا۔

خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی اہم شاہراہیں کئی روز سے بند ہیں جس سے سفر، تجارت اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

سڑکوں کی بندش کے باعث ہزاروں مسافر راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں مریض، خواتین، بچے اور دیہاڑی دار مزدور شامل ہیں، جبکہ طبی ایمرجنسی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جن میں صوابی کے قریب ایمبولینس میں ایک خاتون کے انتقال کی خبر نے عوامی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

دوسری جانب رمضان کی آمد کے پیش نظر خاندانوں کو خوراک، آمدورفت اور ضروری اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑکوں کی بندش کے باعث پنجاب سے آٹے، چاول اور دالوں کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جس سے اشیا کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں چھوٹے کاروبار اور دیہاڑی دار طبقہ اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

متعدد شہری، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو ماضی میں تحریک انصاف کی حمایت کرتے رہے ہیں، موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج سیاسی مطالبات کے حصول کے بجائے عام شہریوں کو زیادہ متاثر کررہا ہے اور اس کا بوجھ انہی لوگوں پر پڑ رہا ہے جن کی نمائندگی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں