آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہراکر سری لنکا سپر 8 میں داخل، پاتھم نسانکا کی ناقابل شکست سینچری

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہراکر سپر 8 میں جگہ بنالی جبکہ کینگروزکے لیے مقابلے سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کا اسکور ایک موقعے پر 104 رنز تک پہنچ چکا تھا لیکن اس کے بعد اس کی وکٹیں دھڑادھڑ گرتی رہیں جس سے ٹیم کا اسکور 181 تک محدود رہا۔

سری لنکا کی جانب سے دوشن ہیمنتا نے 37 رنز دے کر 3 اور دشمنتھا چمیرا نے 36 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹراوِس ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز بنا کر نصف سینچریاں اسکور کیں تاہم ٹیم کا جس طرح کا آغاز رہا اس لحاظ سے اس نے کم از کم 30 رنز کم اسکور کیے۔

مزید پڑھیے: پاکستانی بیٹرز ناکام، بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم ٹاکرے میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا  گزشتہ میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسٹریلیا کے 20 اوورز میں 181 رنز کے جواب میں سری لنکا نے کھیل کے آغاز سے ہی پراعتماد بیٹنگ کی اور 18 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ اس طرح سری لنکا اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: نمیبیا کے خلاف پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان، ٹیم انتظامیہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم سے ناخوش

پاتھم نسانکا نے محض 52 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ دوسرے نمایاں بیٹسمین کشل میںڈس رہے جنہوں نے صرف 38 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس کا شکار ہوئے جنہوں نے 46 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

فوجی جوانوں کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیر مناسب ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

آزاد کشمیر میں کشیدگی کا حل مذاکرات ہیں، فریقین پیچھے ہٹیں، خواجہ سعد رفیق

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم