ویون اور نٹ شیل گروپ کے درمیان ’دی گلوبل کنیکٹ‘ کے لیے اشتراک، معاہدے پر دستخط

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ڈیجیٹل آپریٹر وین لمیٹڈ اور نٹ شیل گروپ نے ’دی گلوبل کنیکٹ‘ کانفرنس کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

یہ ایک نیا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد پالیسی سازوں، عالمی سرمایہ کاروں، کارپوریٹ رہنماؤں اور تعلیمی اداروں کو ایک جگہ جمع کرنا ہے تاکہ ابھرتی اور فرنٹیئر معیشتوں میں سرحد پار سرمایہ کاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور طویل المدتی اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کار، سیلولر آپریٹرز اور بینکس جلد قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں، ڈاکٹر عمر سیف

اس شراکت داری کو دبئی میں ویون کے عالمی ہیڈکوارٹر میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر نٹ شیل گروپ، ویون لمیٹڈ اور جاز ورلڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی۔

اس معاہدے کے تحت ڈیجیٹل جدت، جامع ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا ایک فریم ورک وضع کیا جائے گا، جبکہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔

دستخط کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور ویون و نٹ شیل گروپ کی قیادت نے شرکت کی۔ شرکا میں وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور سربراہ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ بلال اظہر کیانی، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان، ویون کے بانی اور چیئرمین آگئی کے فابیلا، ویون کے بورڈ ممبر برینڈن لیوس اور ویون کے گلوبل سی ای او کان ترزی اوگلو شامل تھے۔

تقریب میں نٹ شیل گروپ کے بانی و چیئرمین محمد اظفر احسن، جاز ورلڈ کے سی ای او اور ویون گروپ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عامر حفیظ ابراہیم، عثمان یوسف (ڈائریکٹر، نٹ شیل گروپ)، رابعہ احمد (ڈائریکٹر و سی ای او، نٹ شیل گروپ)، عنیزہ سعید علی (چیف آپریٹنگ آفیسر، مڈل ایسٹ، نٹ شیل گروپ)، ہانڈے آشک (چیف کمیونی کیشنز و اسٹریٹیجی آفیسر، ویون)، خالد ناصر (ڈائریکٹر گورنمنٹ ریلیشنز، ویون) اور ظہیر مہدی (چیف کارپوریٹ و ریگولیٹری افیئرز آفیسر، جاز ورلڈ) بھی موجود تھے۔

پاکستان نے مربوط پالیسیوں کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا، بلال اظہر کیانی

اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان نے مسلسل اور مربوط پالیسیوں کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے ویون، جاز ورلڈ اور نٹ شیل گروپ کے درمیان شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور سرحد پار سرمایہ کاری جیسے اقدامات سے عالمی سرمایہ کاروں کو ایک مثبت پیغام جائے گا۔

بلال کیانی نے اس اقدام کے لیے حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان کی عالمی اقتصادی شمولیت کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی تشکیل میں نٹ شیل گروپ کے کردار کو سراہا۔

پاکستان اور دیگر ابھرتی معیشتوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، اظفر احسن

نٹ شیل گروپ کے بانی و چیئرمین محمد اظفر احسن نے کہا کہ ’دی گلوبل کنیکٹ‘ سادہ مگر اہم اصولوں پر مبنی ہے۔ پاکستان اور دیگر ابھرتی معیشتوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، لیکن ان کے پاس ایسے پلیٹ فارمز نہیں ہیں جو ارادے کو عمل میں بدل دیں۔

ہمارا مقصد عالمی سرمایہ، ٹیکنالوجی اور مارکیٹوں کو قابل اعتماد مواقع سے جوڑنا ہے، تاکہ طویل المدتی شراکت داری، تسلسل اور باہمی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔

ویون کے بانی و چیئرمین Augie K. Fabela اور گلوبل سی ای او کان ٹیرزیوگلو نے اقدام کے ذریعے پاکستان اور دیگر ابھرتی ہوئی منڈیوں کے لیے اپنے طویل المدتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مالی شمولیت کے فروغ، معاشی شراکت اور پیداواری صلاحیت میں اضافے میں انقلابی کردار ادا کرتے ہیں۔

’نٹ شیل گروپ کے ساتھ تعاون بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو بڑھائے گا اور نئے مواقع کے دروازے کھولے گا۔‘

سی ای او جاز ورلڈ عامر حفیظ ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادیں، وسیع پیمانہ، استحکام اور تیزی سے فروغ پاتے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر سے ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’انویسٹ اِن پاکستان ناؤ‘ اور ’دی گلوبل کنیکٹ‘ جیسے اقدامات عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مواقع کو سمجھنے اور ان سے مؤثر انداز میں جڑنے میں مدد فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت اسمارٹ فونز اور ٹیلی کام خدمات پر عائد کردہ ٹیکس پر نظرثانی کرے، جاز سی ای او

’دی گلوبل کنیکٹ‘ کا افتتاحی اجلاس مئی 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا، جس میں 25 سے زیادہ ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، سرحد پار سرمایہ کاری کو تقویت دینا اور پائیدار و شمولیتی ترقی کے لیے عملی اور قابل عمل راستوں کی تشکیل کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں