اسلام آباد پولیس کا خواتین کے لیے ’آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول‘ کا افتتاح

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خواتین کے لیے ’آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول‘ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران اور سکول کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، منظم کباڑی گینگ کے 3 ڈکیت گرفتار

آئی جی نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کی ڈرائیونگ تربیت کے ساتھ ان کے اعتماد اور خودمختاری کو فروغ دینے کا اہم اقدام ہے۔ سکول میں خواتین کو کار، موٹر سائیکل اور سکوٹی ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی، جبکہ تربیت بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ڈرائیونگ ٹریک اور عملی مشق کے انتظامات کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پولیس کا بڑے پیمانے پر فلیگ مارچ

سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں کے مطابق، خواتین انسٹرکٹرز پیشہ ورانہ تربیت فراہم کریں گے اور تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ آئی ٹی پی اڑان سکول خصوصاً جڑواں شہروں کی طالبات اور ورکنگ ویمن کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے اور خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp