وفاقی آئینی عدالت  میں بھی خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے خلاف شہری خواجہ اظہر رشید نے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شاہراہوں کی بندش کے باعث صوبے بھر میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق سڑکوں کی بندش سے مسافروں کو سفر میں دشواری، مریضوں کو اسپتالوں تک رسائی میں رکاوٹ، طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات، یومیہ اجرت کمانے والوں کو روزگار میں نقصان اور عوام کو عدالتوں تک رسائی میں رکاوٹ جیسے مسائل درپیش ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے عام شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ اگر رمضان المبارک کے دوران بھی سڑکیں بند رہیں تو صوبے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی قلت پیدا ہو سکتی ہے، جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الصوبائی آمدورفت متاثر

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے نہ صرف صوبے کے اندر نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے بلکہ بین الصوبائی آمدورفت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے، جو شہریوں کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے۔

آئینی نکات اور استدعا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین 1973 کے تحت شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں فوری طور پر سڑکوں کی بندش ختم کرائی جائے۔ سڑکوں کی بندش کے عمل کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

کن کو فریق بنایا گیا؟

درخواست میں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مانسہرہ تا چلاس نئی موٹروے کی منظوری، چین سے براہِ راست رابطے کا منصوبہ 2 مرحلوں میں مکمل ہوگا

کیا اے آئی رومانوی تعلقات انسانی خوشی میں اضافہ کر سکتے ہیں؟ عالمی سروے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے

پاکستان کا تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کو اولین ترجیح بنانے کا مطالبہ

پنجاب میں لاپتا لڑکیوں میں سے 80 فیصد نے پسند کی شادیاں کیں، پولیس کی لاہور ہائیکورٹ کو رپورٹ

’میں خیریت سے ہوں‘، طاہرہ سید نے اپنی موت کی خبر کو فیک قرار دے دیا

ویڈیو

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

مدینہ منورہ کا مرکز جہاں روزانہ ہزاروں قرآن مجید شائع ہوتے ہیں

بجٹ 27-2026 میں کون سی اشیا سستی ہونے کا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں