’میں خیریت سے ہوں‘، طاہرہ سید نے اپنی موت کی خبر کو فیک قرار دے دیا

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ویڈیو پیغام کے ذریعے ان کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ طاہرہ سید کا امریکی شہر ڈیلاس میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان خبروں کے پھیلتے ہی ان کے اہلخانہ کو تعزیت اور اظہارِ افسوس کے لیے متعدد فون کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق جب افواہوں کا دائرہ وسیع ہوا اور کالز کا سلسلہ بڑھ گیا تو طاہرہ سید نے خود ویڈیو پیغام جاری کر کے صورت حال واضح کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں اور وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ طاہرہ سید کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت نیویارک میں مقیم ہیں اور اچھی اور صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی صحت اور خیریت کے لیے دعائیں کرنے والے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب