ٹائر جلا کر سڑک بند کریں، پولیس آنے سے قبل غائب ہو جائیں، پی ٹی آئی کا یہ نیا احتجاج کیا ہے؟

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ کبھی کنٹینر پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جاتا ہے، کبھی دھرنا دیا جاتا ہے اور کبھی احتجاجی ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ تاہم اب احتجاج کا ایک نیا طریقہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے تحت اہم شاہراہوں کو بند کیا جاتا ہے اور پولیس کی آمد سے قبل کارکنان موقع سے منتشر ہو جاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اسلام اباد کے ریجنل صدر عامر مغل نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو احتجاج کا ایک نیا طریقہ بتایا ہے، اس طریقے کے تحت ابھی اسلام آباد کے گردونواح میں احتجاج ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس احتجاج کو مؤثر سمجھا جا رہا ہے اور خیال یہ کیا جا رہا ہے کہ احتجاج کے اس طریقہ کار کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

اس احتجاج کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے کہ پہلے چند نوجوان موٹر سائیکلوں پر ماسک پہن کر کسی خاص مقام پہنچتے ہیں، کسی بھی بڑی شاہراہ پر ٹریفک کو روکنے کے لیے ٹائر بچھائے جاتے ہیں اور پھر ان پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دیتے ہیں، اس سے ٹریفک رک جاتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

احتجاج کے مقام سے ایک ڈیڑھ کلومیٹر پہلے موٹر سائیکل پر مخبر کھڑے کیے جاتے ہیں، جو پولیس کے آنے کی اطلاع دے دیتے ہیں اور اس اطلاع کو سنتے ہی احتجاج کرنے والے وہاں سے فرار ہو جاتے ہیں، اس طرح نہ پولیس ان کو دیکھ سکتی ہے اور نہ ہی معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ احتجاج کس نے کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اس احتجاج کو سوشل میڈیا پر بھی بڑا مؤثر سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا سخت حکم، فوری طور پر سڑکیں کھولنے کا حکم دیدیا

‏گزشتہ رات بھی مرکزی صدر آئی ایس ایف پاکستان امجد شاہ اور آئی ایس ایف اسلام آباد کے جوانوں نے اس احتجاجی طریقہ کار کے تحت ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد بند کر دی، سڑک پر ٹائر رکھ کر ان کو آگ لگا دی، آئی ایس ایف کا جھنڈا لہرایا اور پولیس کے آنے سے قبل غائب ہوگئے۔

پی ٹی آئی اس طریقہ احتجاج پر ناقدین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟