یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1447 ہجری کو ملک بھر کے سرکاری اور نجی بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تعطیل کا یہ فیصلہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر رہیں گے، جبکہ عوامی لین دین میں شامل عملے کو اس دن چھٹی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بدھ کو پشاور میں ہوگا، جب کہ دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

زونل کمیٹیاں اپنی جانب سے چاند کی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو فراہم کریں گی، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟