مسجد نبویؐ کے لیے 8 براہ راست شٹل روٹس کا آغاز

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ بس منصوبے کے تحت آج سے 8 شٹل بس روٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ نمازیوں اور زائرین کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجد قباء تک آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ سروس کا آغاز آج سے ہوگا اور یہ تراویح کی نماز کے ایک گھنٹے بعد تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، 18 فروری بروز بدھ پہلا روزہ ہوگا

یہ منصوبہ مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 8 مخصوص روٹس مقرر کیے گئے ہیں جو مدینہ کے مختلف علاقوں سے براہ راست مسجد نبویؐ تک رسائی فراہم کریں گے۔ ان علاقوں میں الخالدیہ ڈسٹرکٹ، کنگ فہد ڈسٹرکٹ، حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن، شظہ ڈسٹرکٹ، سید الشہداء، السلام کالج، اسپورٹس اسٹیڈیم اور پارک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ العالیہ اسٹیشن کو مسجد قباء کے لیے براہ راست اسٹاپ مقرر کیا گیا ہے جہاں سے بسوں کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

مزید پڑھیے: مسجد الحرام میں خواتین عبادت گزاروں کے لیے مثالی سہولیات میں اضافہ

حکام کے مطابق اس سروس کا مقصد ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا، زائرین اور نمازیوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا اور رمضان المبارک کے دوران عبادات کو آرام اور سکون کے ساتھ ادا کرنے میں مدد دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے