بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان سے احسن اقبال کی ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیر حکومت نے طارق رحمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سرکاری دورے کی دعوت بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور: علامہ اقبال اسکالرشپ کے تحت 45 بنگلہ دیشی طلبا کراچی پہنچ گئے

یہ ملاقات نومنتخب بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ہوئی، جس میں احسن اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔

تقریب کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کی الگ نشست منعقد ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

گفتگو کے دوران تجارت کے فروغ، بحری روابط میں بہتری اور سپلائی چین کے اشتراک جیسے امور پر زور دیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان ’بنگلہ دیش پاکستان نالج کوریڈور‘ کے آغاز پر اتفاق کیا گیا، جبکہ تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں روابط بڑھانے کا بھی فیصلہ ہوا۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان نے پاکستان کے اپنے گزشتہ دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی والدہ خالدہ ضیا کے ہمراہ ملاقاتیں نہایت خوشگوار اور یادگار رہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری، ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں 14 سال بعد بحال

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے