مریم نواز کا مری میں رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر اظہار اطمینان

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس مری میں منعقد ہوا جس میں مری ڈیویلپمنٹ پلان اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران جاری اسکیموں کی پیش رفت اور آئندہ اقدامات پر اہم مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: ’رمضان نگہبان کارڈ‘: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے بڑا اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری میں رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر مال روڈ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مسلم لیگی کارکنان، سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے قیادت کا استقبال کیا اور نعرے بازی کی۔ مریم نواز اور نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر عوامی پذیرائی کا جواب دیا۔

دورے کے دوران نواز شریف گاڑی سے اتر کر کارکنان اور سیاحوں میں گھل مل گئے، مصافحہ کیا اور شکریہ ادا کیا۔ متعدد شہریوں اور بچوں نے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید پڑھیں: رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا انتباہ، پیرافورس دوکان سیل کرے گی، مریم نواز

واضح رہے کہ جنید صفدر بھی اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجود تھے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ دو روز سے مری میں قیام پذیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟