’رمضان نگہبان کارڈ‘: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے بڑا اعلان کردیا

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان نگہبان پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: رمضان نگہبان پیکج: کیش رقم کیسے حاصل کی جائے؟ طریقہ کار سامنے آگیا

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کے اوقات کار کی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تاکہ رمضان میں شہری سہولت سے خریداری کر سکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ماہِ رمضان میں مہنگائی کا جن باہر نکل آتا ہے، لہٰذا تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور بے روزگار یا مالی مشکلات کا شکار افراد کو ریاست کے پاس آنے کی ضرورت نہیں، بلکہ حکومت خود براہِ راست معاونت فراہم کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے 4 لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان کارڈز پہلے ہی گھروں کی دہلیز پر پہنچا دیے ہیں اور 10 رمضان المبارک تک 40 لاکھ خاندانوں کو یہ کارڈ مہیا کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا: ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے، وزیراعظم

وزیر اعلیٰ نے مستحق افراد سے اپیل کی کہ رمضان نگہبان کارڈ کو استعمال کے بعد ضائع نہ کریں کیونکہ آئندہ بھی اسی کارڈ کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!