امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بہن فوزیہ صدیقی کی 20 برس بعد ملاقات

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی 20 سال بعد ، بالآخر ملاقات ہو گئی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے فورتھ ورتھ کی جیل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات کی، کل دوبارہ ملاقات ہو گی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ امریکا جانے والے ، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنی ٹویٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات کا احوال لکھا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان لکھتے ہیں کہ’آج ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات کا افسوسناک احوال سن لیجیے۔ اگر چہ صورتحال تشویشناک ہے لیکن ملاقاتوں کا اور بات چیت کا راستہ کھل گیا۔‘

’اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام آواز اٹھائیں اور حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ فوری اقدامات کر کےعافیہ رہائی کا معاملہ امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے۔

ملاقات کا خلاصہ

سینیٹر مشتاق احمد خان نے لکھا ہے کہ ’یہ ملاقات 20 سال بعد ہوئی جو اڑھائی گھنٹے جاری رہی۔ ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے، ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں تھی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو اس بات کی اجازت بھی نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کواس کے بچوں کی تصاویر دکھا سکیں۔‘

دونوں بہنوں کی ملاقات ’جیل کے ایک ایسے کمرے میں ہوئی جہاں درمیان میں ایک موٹا شیشہ لگا تھا اور اس کے آر پار ملاقات ہوئی تھی۔ عافیہ سفید اسکارف اور خاکی جیل ڈریس میں تھی۔ اڑھائی گھنٹے کی ملاقات میں پہلے ایک گھنٹہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے روز اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات سنائی۔‘

سینیٹر مشتاق احمد خان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو بتایا کہ ’مجھے اپنی امی بچے ہر وقت یاد آتے ہیں (انہیں اپنی امی کی وفات کاعلم نہیں ہے)۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے سامنے  والے دانت جیل میں حملے سے گر گئے ہیں۔ انہیں سر پر ایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔‘

عافیہ صدیقی کون ہیں؟

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک پاکستانی  سائنسدان ہیں جو امریکا کی جیل میں 86 سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔ ان پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔

مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے 3 بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوئیں۔

بعدازاں  2008 میں امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغان شہر غزنی سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ طالبان کے ساتھ مل کر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ستمبر 2010 میں مقدمہ چلایا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ایک امریکی فوجی سے رائفل چھین کر اس پر گولی چلائی تھی لیکن وہ بچ گیا۔

امریکی عدالت میں 14 دن کے ٹرائل کے دوران عافیہ صدیقی نے بتایا کہ اس پر امریکیوں نے تشدد کیا لیکن ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔ اقدام قتل کے الزام میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی گئی، یہ قید 30 اگست 2083 کو ختم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں