آج رینجرز، پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس لوگ دروازے توڑ کر میرے گھر میں داخل ہوئے، شیخ رشید

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رینجرز، پولیس اور سول کپڑوں میں لوگ دروازے توڑ کر ان کے گھر داخل ہوئے تاہم وہ گرفتاری سے بچ گئے۔

سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ’آج صبح 3 بجے رینجرز، اسلام آباد پولیس اور بعض سول کپڑوں میں ملبوس 80 سے 90 لوگ میرے ایف سیون فور اسلام آباد میں واقع گھر کے دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔‘

شیخ رشید نے کہا کہ ’میں گھر میں موجود نہیں تھا، ملازمین کو مار مار کر ان کے بازو توڑ دیے گئے، حسب معمول میری دونوں گاڑیاں، لائسنس یافتہ اسلحہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔‘

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے مطابق وہ آج رات ساڑھے گیارہ بجے ویڈیو پیغام میں بات کریں گے۔ شیخ رشید نے اپنے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں چیزیں بکھری ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری