لبنان میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حزب اللہ کمانڈر سمیت 12 افراد جاں بحق

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملوں میں حزب اللہ اور اس کی فلسطینی اتحادی تنظیم حماس کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق وادی بقاع میں مختلف مقامات پر اسرائیلی حملوں میں 10 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے نے اس سے قبل بھاری بمباری کے نتیجے میں 6 ہلاکتوں اور 25 زخمیوں کی اطلاع دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے عمل کا پہلا مرحلہ مکمل

ادھر حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی بقاع میں ہونے والے حملوں میں تنظیم کا ایک ‘کمانڈر’ مارا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب نومبر 2024 میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل لبنان میں باقاعدگی سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مذکورہ جنگ بندی کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے تک جاری جھڑپوں کو روکنا تھا۔

یہ بھ یپڑھیے: اسرائیل کا لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ قدس فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق ان حملوں سے چند گھنٹے قبل ملک کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں حماس کو نشانہ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی