کیا آئی ایم ایف پاکستان کے سیاسی اور قانونی معاملات پر بات کرسکتا ہے؟

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہمیں کوئی آفیشل پیغام نہیں دیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے ماضی میں کسی ملک کے ساتھ ایسا نہیں کیا ہے لہٰذا موجودہ  حالات میں آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان تو قانون کے مطابق ہی آگے بڑھ رہا ہے، اس کے باوجود  آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، حکومت تو سب کچھ آئین کے مطابق کر رہی ہے، ہم جمہوریت کو فروغ دے رہے ہیں۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نےایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل درآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہمیں امید ہے کہ نئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ ایک ماہ بعد 30 جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا، اگر آئی ایم ایف سے  ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ کے پاس ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے، تاہم ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے اور اس حوالے سے بہت پیشرفت ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘