ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹس کا آغاز، آسٹریلیا باہر، زمبابوے کی حیران کن انٹری

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے ‘سپر ایٹس’ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج کولمبو میں آج مدمقابل ہوں گے۔

سابق چیمپئن آسٹریلیا حیران کن طور پر اپنے گروپ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہا، جس کے باعث یہ مرحلہ ان کے بغیر شروع ہو گا۔ 2009 کے بعد پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔

دوسری جانب زمبابوے نے ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ بی میں اوّل مقام حاصل کیا، جہاں انہوں نے آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی۔ زمبابوے 2024 میں ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی تک نہیں کرسکا تھا اور اب اس کی اس کارکردگی  نے سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نیوزی لینڈ سپر ایٹس ٹاکرے سے قبل کولمبو میں موسم کی صورتحال کیا ہے؟

انڈیا، جو ٹی20 میں دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے، ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے سب سے بڑا امیدوار ہے۔ تاہم، دوسرے مرحلے میں جب وہ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائیں گے تو انہیں 2024 کے فائنل کی سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دونوں ٹیموں نے پہلے مرحلے میں 4-4 میچ جیت کر کامیابی حاصل کی تھی۔ انڈیا ٹی20 ورلڈ کپ میں 12 میچوں سے ناقابل شکست ہے، یہ سلسلہ 2022 میں فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

تاہم، انڈیا کی کارکردگی نقائص سے پاک نہیں رہی ہے اور ان کے ٹاپ آرڈر میں مسلسل مسئلہ نظر آرہا ہے، جہاں ان کے اوپپنگ بیٹر ابھیشک شرما متواتر 3 میچوں میں کوئی اسکور نہیں کرسکا۔

سپرایٹ کے گروپ 1 میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیا بھی ہیں، جو پیرکو   ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گے، اس گروپ کے تمام میچ انڈیا میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟