نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کے ایک اور لڑاکا طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جہاں معمول کی تربیتی مشق کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔
#India‘s Indigenous dream is getting deep-fried, lost another Tejas “The samosa”
Another Tejas bites the dust during landing 3rd one in 2 years, pilot safe again but jet gone! India’s “indigenous pride” turns into scrap metal faster than we can say JF-17. 😂😂 pic.twitter.com/5SfP0Qtswu
— Red Marker – پیرِ ٹویٹر (@RedMarkar) February 22, 2026
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارے کو اچانک فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ قابو سے باہر ہوگیا۔ کچھ ہی دیر بعد طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا اور حادثے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے بروقت خود کو طیارے سے الگ (ایجیکٹ) کرلیا، جس کے باعث وہ محفوظ رہا۔
واقعے کے فوری بعد حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کردی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ابتدائی اطلاعات فنی خرابی کی جانب اشارہ کرتی ہیں، تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ حتمی وجہ کا تعین مکمل تحقیقات کے بعد ہی کیا جائے گا۔














