انزائیٹی، بے چینی اور اوورتھنکنگ سے نجات کیسے ممکن ہے؟

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس رمضان ہم اس اہم سوال پر غور کریں گے کہ کہاں خود کو کنٹرول کرنا ہے اور کہاں کنٹرول چھوڑنا ہے؟ اسلام ہمیں تقویٰ سکھاتا ہے یعنی اپنی نیت اور اعمال کو حدود میں رکھنا، مگر مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب انسان ہر چیز کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ لوگوں کا رویہ، اپنا مستقبل اور ہر نتیجہ۔ یہی خاموش جدوجہد اکثر اینزائٹی کی شکل اختیار کر لیتی ہے، کیونکہ دماغ غیر یقینی مستقبل کو خطرہ سمجھ کر اوورتھنکنگ اور خوف پیدا کرتا ہے۔ یہاں اسلام ہمیں ایک خوبصورت حل دیتا ہے ’توکل‘۔ توکل کا مطلب کوشش چھوڑنا نہیں بلکہ اپنی پوری محنت کے بعد نتیجہ اللہ کے سپرد کرنا ہے۔ جب انسان دل سے کہتا ہے کہ ’یا اللہ میں نے اپنا بہترین کیا، اب جو ہوگا آپ کی مرضی‘، تو ذہن کو سکون ملتا ہے کیوںکہ معاملہ اللہ کے سپرد ہوجاتا ہے۔ چاہے امتحان ہو، کیریئر ہو یا زندگی کا کوئی بھی مرحلہ، توکل ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر انسان کا وقت اور رزق مختلف ہے۔ اس رمضان ایک سادہ عمل اپنائیں کہ جو کچھ آپ کے اختیار میں ہے اس پر محنت کریں، جو نہیں اس کو اللہ کے حوالے کر دیں، کیونکہ سکون ہر چیز کو قابو کرنے میں نہیں بلکہ اللہ پر بھروسا کرنے میں ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو:

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور