ایران کا روس کے ساتھ خفیہ میزائل معاہدہ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے روس کے ساتھ 50 کروڑ یورو مالیت کا خفیہ اسلحہ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ایران جدید کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے ہزاروں میزائل حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں: 2025 بھارت کے لیے ناکامیوں اور مسائل کا سال رہا، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ دسمبر میں ماسکو میں طے پایا، جس کے تحت روس آئندہ 3 برس میں 500 ’وربا‘ لانچر یونٹس اور 2,500 ’9 ایم 336‘میزائل ایران کو فراہم کرے گا۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ معلومات مبینہ طور پر روسی دستاویزات اور معاہدے سے واقف ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں، تاہم آزاد ذرائع سے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اخبار کے مطابق یہ معاہدہ روس کی سرکاری اسلحہ برآمد کرنے والی کمپنی روس اوبورون ایکسپورٹ اور ایران کی وزارتِ دفاع و مسلح افواج لاجسٹکس کے ماسکو میں نمائندے کے درمیان طے پایا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایران نے گزشتہ سال جولائی میں باضابطہ طور پر ان نظاموں کی درخواست کی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکی افواج نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی اہم جوہری صلاحیت تباہ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:یورپ تیزی سے ’جنگ کی تیاریاں‘ کیوں کر رہا ہے؟ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

تاہم ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے کے مطابق فضائی حملوں سے ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اسے چند ماہ پیچھے دھکیل دیا گیا۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ ملک نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصان پر قابو پا لیا ہے اور اس کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ موجود ہے، تاہم اس میں باہمی دفاع کی شق شامل نہیں۔ حال ہی میں روسی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم