سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف اور اپوزیشن کے ارکانِ پارلیمنٹ نے ایک بار پھر احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران شرکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے لیے احتجاج، علی امین بھی اچانک مرکزی قیادت کے ساتھ بیٹھ گئے، کیا اختلافات ختم ہوگئے؟
احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کی بھی درخواست کی گئی۔
احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ سمیت عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک اور دیگر ارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے موٹروے پر 4 روز دھرنا دیا تھا تاہم بعد میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے رمضان کے بعد عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا اوراحتجاج ختم کیا گیا۔














