ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107ر رنز سے شکست دے دی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹ مائر نے 34 گیندوں پر 85 رنز بنائے جس میں7 چھکے اور سات چوکے شامل تھے، جبکہ روومن پاول نے 35 گیندوں پر 59 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیمیں کونسی ہیں؟
شرفین ردرفورڈ 13 گیندوں پر 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور روماریو شیفرڈ نے 10 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے۔ جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور برینڈن کنگ 12 گیندوں پر 9 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ شی ہوپ نے 12 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔ میچ میں اضافی 21 رنز بھی شامل ہوئے۔
20 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 12.70 کی اوسط سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔
زمبابوے کی بولنگ میں رچرڈ نگاروا نے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں اور 47 رنز دیے، بلیسنگ موزارابانی نے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے 42 رنز دیے، جبکہ بریڈ ایوانز اور گریم کریمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سکندر رضا نے تین اوورز میں 52 رنز دیے لیکن وکٹ حاصل نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست، ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی بقا خطرے میں
255 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز نے میچ بآسانی جیت لیا۔
زمبابوے کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 3 وکٹیں صرف 20 رنز پر گر گئیں۔ تادیواناشے مارومانی نے 14 اور ڈیون مائرز نے 28 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوکوں چھکوں کی بارش: ویسٹ انڈیز نے ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسر بڑا اسکور بنا ڈالا
کپتان سکندر رضا نے 27 رنز اسکور کیے جبکہ بریڈ ایونز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 21 گیندوں پر 43 رنز بنائے، جس میں 5 چھکے شامل تھے، لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے بولنگ انتہائی شاندار رہی۔ گڈاکیش موتی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اکیل حسین نے 3 اور میتھیو فورڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔














