جھارکھنڈ سے دہلی جانے والی ایئر ایمبولینس حادثے کا شکار، تمام مسافر ہلاک

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں پیر کی شام ایک ایئر ایمبولینس گر کر تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ طیارہ رانچی سے نئی دہلی جا رہا تھا۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

ضلعی حکام کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 11 منٹ پر رانچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ تقریباً 7 بج کر 30 منٹ پر طیارے کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا۔ کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ طیارہ چترا ضلع کی باریاتو پنچایت کے جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم طیارے میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔

جاں بحق افراد کون تھے؟

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 پائلٹ، ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرا میڈک اور مریض کے 2 تیماردار شامل ہیں۔ تمام لاشیں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

مریض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی

ایئر ایمبولینس کے ذریعے 41 سالہ سنجے کمار کو دہلی منتقل کیا جا رہا تھا، جو 65 فیصد جھلسنے کے باعث شدید زخمی تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت ایسی نہیں تھی کہ انہیں سڑک کے ذریعے طویل سفر کروایا جا سکے، اسی لیے اہل خانہ نے ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا تھا۔

مقامی افراد کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں تیز ہوا، بارش، آندھی اور بجلی کڑکنے کا سلسلہ جاری تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم حادثے کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی سبب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ سول ایوی ایشن حکام نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ماہرین طیارے کے بلیک باکس کا جائزہ لے کر حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کریں گے۔

افسوسناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ مقامی افراد نے اسے ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم