’پہلے پیار ہوا اور پھر نکاح کیا‘، 60 سالہ حکیم کی نوجوان لڑکی سے محبت کی کہانی وائرل

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں 60 سالہ حکیم نے ایک نوجوان لڑکی سے شادی کی تصاویر اور مناظر شیئر کیے گئے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں کی عمر کے فرق اور شادی کی نوعیت پر سوالات اٹھائے۔

اس حوالے سے حکیم نے وضاحت دی کہ ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی یعنی ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا

ان کی اہلیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ نکاح کو عام کریں۔ جتنے لوگ کہتے ہیں کہ اپنی عمر کے ہم عمر لڑکے سے شادی کریں میں کہوں گی کہ جب دل سے محبت ہو تو عمر کی پرواہ نہیں کی جاتی۔

حکیم نے مزید کہا کہ دل جوان ہونا چاہیے عمر میں کیا رکھا ہے۔ میری اہلیہ طلاق یافتہ تھیں اور میں نے اللہ کے حکم اور نبیﷺ کی سنت کے مطابق نکاح کیا اس میں کوئی غلطی نہیں۔ میں نے کوئی ناجائز تعلق قائم نہیں کیا تو لوگوں کے منفی تبصرے بلاجواز ہیں۔ زیادہ تر منفی کمنٹس وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں نے ناجائز تعلقات بنائے اور نکاح کو نہیں اپناتے اور لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے