بابر اعظم کو ٹیم سے کیسے نکالا جائے؟ ٹی وی شو میں کالر کا عالم سے انوکھے وظیفے کا مطالبہ

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل سمیت بھارت کے خلاف تین میچز میں شکست کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھی مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے۔ بھارت کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد شائقین کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید ردِعمل سامنے آیا اور صارفین نے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔

خاص طور پر صارفین نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم سے خارج کیا جائے کیونکہ وہ گزشتہ کئی عرصے سے متوقع کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک مداح نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔

کالر کے سوال پر میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل تو ہر شخص یہی سوچ رہا ہے کہ کسی طرح اچھے کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔ جو کھلاڑی کارکردگی نہیں دکھائے گا اس کے لیے ٹیم سے نکالنا ضروری ہوگا۔

مولانا آزاد جمیل نے کالر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ میدان میں چھکا لگاتے ہیں تو لوگ گھروں میں بیٹھ کر تالیاں بجاتے ہیں۔ آپ کو دیکھ کر لوگ گلیوں میں کرکٹ کھیلتے ہیں اور آپ کی جیت پوری قوم کی جیت ہوتی ہے۔ سب آپ کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں لیکن پرفارمنس بھی لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل آپ کی ذمہ داری ہے پڑوسی ملک کے نام پر گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ یہاں بلے سے مقابلہ نہیں کر سکتے تو ہماری افواج موجود ہیں۔ جیسے بنیان المرصوص میں افواج نے دشمن کے جہاز گرائے اور قوم یکجا ہوئی، ہماری کرکٹ ٹیم کو بھی تربیت کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟