وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر احمد بن محمد السید پاکستان قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور پاکستان و قطر کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال

وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قطر کو پاکستان کی برآمدات، خصوصاً زرعی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو مزید متنوع بنایا جائے۔ دونوں فریقین نے پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری دوست اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں قطر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: قطر کا نیا 10 سالہ اقامہ کن افراد کے لیے ہے اور اس کے کیا کیا فوائد ہیں؟

دونوں ممالک نے رمضان المبارک کے دوران متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا، جس میں پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ