حج آپریشنز کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیشرفت

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حج آپریشنز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2026: مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عازمین کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور اور وزارت آئی ٹی کے درمیان حج ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ایم او یو پر جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی اور ڈائریکٹر جنرل  نیشنل  انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق نے دستخط کیے۔

حج نظام مزید شفاف اور سہل بنانے کا عزم

سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حج کے پورے عمل کو زیادہ شفاف، مؤثر اور سہل بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: حج آپریشن کا جائزہ، سعودی ویزا بائیو میٹرک کی 17 فروری تک تکمیل پر زور

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے غیر ضروری تاخیر اور انسانی غلطیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا جبکہ اس اقدام سے بین الاقوامی معیار کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اعلان

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ آئندہ سال حج درخواست جمع کرانے سے لے کر عازمین کی وطن واپسی تک مکمل اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا۔ درخواست گزاروں کے لیے ایک سادہ، جامع اور آسان فہم آن لائن حج پورٹل قائم کیا جائے گا تاکہ تمام مراحل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مکمل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: وزارتِ مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

ایم او یو کے تحت پاک حج موبائل ایپ کو مزید بہتر اور صارف دوست بنایا جائے گا۔ نئے نظام کے ذریعے تمام متعلقہ فریقین (اسٹیک ہولڈرز) کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنایا جائے گا اور سعودی عرب کی مقررہ ٹائم لائنز کی بروقت پابندی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا