حج آپریشن کا جائزہ، سعودی ویزا بائیو میٹرک کی 17 فروری تک تکمیل پر زور

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو میٹرک کی اہمیت اور طریقۂ کار سے مؤثر انداز میں آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ سعودی بائیو میٹرک کے حوالے سے عازمین کو بھرپور سہولت اور رہنمائی فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا حصول لازمی قرار

ترجمان وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تکمیل کے لیے 17 فروری کی ڈیڈ لائن حتمی ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع ممکن نہیں ہوگی۔

سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت حج آپریشن کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ متعلقہ بینک برانچیں عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو میٹرک کے عمل میں عملی مدد فراہم کریں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین کی سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں، جو اب صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا

مزید برآں، وزارت مذہبی امور کے 7 ڈائریکٹوریٹس میں بائیو میٹرک سہولت ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ عازمین کو مزید آسانی فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے رہ جانے والے عازمین پر زور دیا کہ وہ پہلی فرصت میں اپنا سعودی ویزا بائیو میٹرک مکمل کرلیں، کیونکہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp