جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، دورانِ سماعت درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کی تعیناتی کے لیے عدلیہ سے مشاورت لازمی قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

سماعت کے موقع پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کے معاملات سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور درخواست گزار کو وہاں رجوع کرنا چاہیے۔

اس پر درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں پہلے ہی درخواست دائر کی جاچکی ہے اور نوٹس بھی جاری ہوچکے ہیں۔

عدالت نے اس موقع پر یہ بھی نشاندہی کی کہ اس درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق سی ای او پی آئی اے سے منسلک تنازع، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا

جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اعتراضات کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں سنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال

خطے میں کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ مکمل، ترکیہ سے پاکستان روانگی

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

سرفراز احمد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی