ایپل نے عمر کی تصدیق کے نئے ٹولز متعارف کرا دیے

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے عمر کی تصدیق سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کے لیے نئے فیچرز اور ٹولز متعارف کرا دیے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور دیگر ممالک میں بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کا دائرہ کار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا میک مِنی کی پیداوار ایشیا سے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

کپرٹینو میں قائم ٹیک جائنٹ نے اعلان کیا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ کے تحت مختلف ممالک میں 18 پلس ریٹنگ والی ایپس کی انسٹالیشن محدود کی جائے گی۔ یہ پابندی آسٹریلیا، برازیل اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک میں نافذ ہوگی، جبکہ امریکا کی ریاستوں یوٹاہ اور لوئزیانا کے قوانین پر بھی عمل کیا جائے گا۔

کمپنی نے منگل کے روز ڈویلپرز کو آگاہ کیا کہ وہ ایج ایشورنس ٹولز کے سیٹ کو وسعت دے رہی ہے، جس میں اپ ڈیٹ شدہ ڈیکلیئرڈ ایج رینج اے پی آئی شامل ہے، جو اس وقت بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہے۔

ایپل کے مطابق ان نئے فیچرز کے ذریعے ڈویلپرز صارف کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کیے بغیر اس کی عمر کی درجہ بندی جان سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپ اسٹور خودکار طریقے سے عمر کی تصدیق کرے گا، تاہم بعض صورتوں میں ڈویلپرز کو علیحدہ قانونی تقاضے بھی پورے کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

اسی طرح یوٹاہ اور لوئزیانا میں نئے صارفین کی عمر کی کیٹیگریز ڈیکلیئرڈ ایج رینج اے پی آئی کے ذریعے متعلقہ ایپس کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

ایپل کے بلاگ پوسٹ کے مطابق اب اے پی آئی کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ آیا کسی صارف پر عمر سے متعلق ریگولیٹری تقاضے لاگو ہوتے ہیں یا نہیں، اور کیا صارف کے لیے اپنی عمر کی درجہ بندی شیئر کرنا ضروری ہے۔

مزید برآں، اس سسٹم کے تحت یہ بھی واضح ہوگا کہ کسی کم عمر بچے کی ایپ میں بڑی اپ ڈیٹس کے لیے والدین یا سرپرست کی اجازت درکار ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی مارچ میں متعارف ہونے والی 5 اہم مصنوعات کونسی ہیں؟

ماہرین کے مطابق یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایپل عالمی سطح پر عمر کی درجہ بندی اور اجازت ناموں سے متعلق کمپلائنس ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم