ایپل کی مارچ میں متعارف ہونے والی 5 اہم مصنوعات کونسی ہیں؟

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل 4 مارچ کو اپنے خاص لانچنگ ایونٹ میں 5 اہم مصنوعات پیش کر سکتا ہے، جن میں نیا آئی فون، آئی پیڈ اور مختلف میکس شامل ہیں۔ ایونٹ نیو یارک، لندن اور شنگھائی میں منعقد ہوگا۔

1.     آئی فون ای17

آئی فون ای17 پچھلے سال کے ای16 کی جگہ لے گا، قیمت 599 ڈالر پر برقرار رہے گی اور اس میں اے19 چِپ اور میگ سیف شامل ہوں گے۔ میک ورلڈ کے مطابق اے19 چِپ میں تھوڑے کم جی پی یو کورز ہو سکتے ہیں، ساتھ میں 8 جی بی ریم اور ممکنہ اسٹوریج اپ گریڈ بھی متوقع ہے۔

2. ابتدائی سطح کا آئی پیڈ (12 جنریشن)

بنیادی آئی پیڈ میں اے18 چِپ متعارف ہوگا، جو  ایپل انٹیلجنس فیچرز کی سہولت دے گا۔ ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایپل کی ابتدائی 2026 لائن اپ لیک، بجٹ آئی فون سمیت کیا کچھ متوقع؟

3. آئی پیڈ ایئر (18 جینریشن)

آئی پیڈ ایئر میں ایم4 چِپ آئے گا، جس سے ایئر اور پرو کی کارکردگی میں فرق کم ہوگا اور ایپل کے سلکان لائن اپ کو معیاری بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔

4. میک بک پرو (ایم5)

14 اور 16 انچ کے نئے میک بک پرو ماڈلز ایم5 چِپ کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔ موجودہ ماڈلز کی سپلائی محدود ہونا نئے اپڈیٹس کی نشانی ہے۔

5. کم قیمت میک بک

سب سے دلچسپ متوقع لانچ کم قیمت میک بک ہے، جو ایم سیریز کی بجائے آئی فون کلاس چِپ پر مبنی ہوگا۔ اس کا ڈسپلے تقریباً 13 انچ کے قریب ہوگا، ایلومینیم چیسس اور مختلف رنگ کے اختیارات کے ساتھ، جو طلبا اور کاروباری صارفین کے لیے موزوں ہوگا۔

اگرچہ تمام مصنوعات بیک وقت پیش نہ بھی ہوں، 4 مارچ کا ایونٹ ایپل کے حالیہ برسوں کا سب سے ہارڈویئر بھرا ایونٹ ثابت ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا