وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ‘کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، مریم نواز نے منظوری دیدی
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچر اور ڈیزائن اسٹینڈرڈائزیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اسٹینڈرڈائزیشن اور اربن ڈیزائن کے لیے خود مختار اتھارٹی بنانے پر غور کیا گیا جبکہ اسٹینڈرڈائزیشن اور ڈیزائن یونٹ کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اسٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینوئل تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں یکساں روڈز، گرین بیلٹس، سائن بورڈز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔ اسی طرح اسکولوں، اسپتالوں، بس اسٹاپس اور دیگر سرکاری عمارتوں کے ڈیزائن کی بھی اسٹینڈرڈائزیشن کی جائے گی۔
روڈز کے کنارے قائم کیبن اور چھوٹی دکانوں کے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ شہروں کی مجموعی خوبصورتی اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیے: مریم نواز کا مری میں رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر اظہار اطمینان
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو انفراسٹرکچر اسٹینڈرڈائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکساں ڈیزائن اپنانے سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں میں معیار بہتر ہوگا بلکہ شہری ماحول زیادہ منظم اور دلکش بن سکے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کو دلکش اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز مری جاتے ہوئے ڈھابے پر رک گئیں، خود چائے بنا کر پی، انداز عوام کو بھا گیا
ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر زیادہ پرکشش بناتے ہیں۔













