مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں، پاکستان

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 61ویں اجلاس میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ انسانی حقوق کو صرف سازگار حالات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ہر صورتحال میں ان کا عملی تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:طالبان کا نیا فوجداری قانون افغان عدالتوں میں نافذ، انسانی حقوق گروپ کی سخت تنقید

وفاقی سیکرiٹری انسانی حقوق عبدالخالق شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مکالمے، کثیرالجہتی تعاون اور عالمی انسانی حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے افغانستان، مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام حقِ خودارادیت سے محروم ہیں جبکہ فلسطین میں جاری مظالم اور عدم احتساب عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں۔

وفاقی سیکرiٹری نے کہا کہ اسلام کو خواتین کے حقوق کے استحصال کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف مؤثر عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:ایران: انسانی حقوق کی نوبیل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی گرفتار

پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی