پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے عمل میں سہولت کاری کر رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جمعہ کے روز چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد چین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک سے رابطے میں ہے تاکہ تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

ماؤ ننگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت اور ثالثی کے عمل میں سہولت کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور دونوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کریں اور جلد از جلد جنگ بندی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ اور پاکستان و افغانستان میں موجود چینی سفارت خانے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

چین نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں موجود چینی شہریوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘