وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس کے جاری اعلامیے کے مطابق چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرپا تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو سراہا، جس کی خصوصیات گہرا باہمی اعتماد، مضبوط دوستی اور مشترکہ مفادات پر عزم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس، اربوں ڈالرز کے کون سے 21 معاہدے ہوئے؟
وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ، چینی قیادت اور عوام کو نئے چینی سال کے موقع پر گرم جوشی کے پیغامات اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ انہوں نے اقتصادی، سیکورٹی اور ترقیاتی شعبوں میں چین کی مستقل اور مضبوط حمایت کو سراہا، خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اہم منصوبے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو نمایاں کیا۔
PMO Press Release No. 50/2026
Prime Minister's Office
Press WingIslamabad : Friday, 27 February, 2026
Chinese Ambassador to Pakistan calls on the Prime Minister
H.E. Jiang Zaidong Ambassador of the People’s Republic of China to Pakistan, paid a courtesy call on Prime… pic.twitter.com/qo4xvIB9Pk
— Mosharraf Zaidi 🇵🇰 (@mosharrafzaidi) February 27, 2026
وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے زرعی شعبے، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں چینی اہلکاروں، سرمایہ کاری اور اداروں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کو بھی دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین آہنی دوستی نئی بلندیوں کی جانب، سی پیک کے نئے مرحلے کا آغاز
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم کو پاکستان اور چین کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور چینی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے قریبی رابطہ کاری اور مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔












