ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پی ٹی اے کی عوام سے اپیل

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موجودہ حساس قومی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ، اشتعال انگیز یا گمراہ کن معلومات، مواد کو شیئر، پھیلانے، فارورڈ کرنے یا اپ لوڈ کرنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس سے براہِ راست یا بالواسطہ طور پر قومی مفاد، عوامی نظم و نسق یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تمام شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات، مواد شیئر یا اپ لوڈ کریں اور افواہوں یا جعلی خبروں کے فروغ سے مکمل اجتناب کریں۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ جعلی خبریں، افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے یا شئیر کرنے پر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ احتیاط، سنجیدگی اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ عوامی اعتماد برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp