پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل، پی ایس ایل کے حقوق 26 ارب روپے میں فروخت

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی کمرشل ڈیل مکمل ہو گئی ہے، جس کے تحت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 4 سالہ میڈیا رائٹس 26 ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا شیڈول لیک، پہلی بار پشاور میں میچ منعقد کرنے کا فیصلہ

میڈیا رائٹس کے لیے 3 بڈرز مقابلے میں تھے، جن میں ولی ٹیکنالوجیز نے ریزرو پرائس سے 3 ارب روپے زیادہ کی بولی لگا کر کامیابی حاصل کی۔

ممکنہ طور پر میچز سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جائیں گے، جبکہ 2 بڑے اسپورٹس چینلز مقابلے سے باہر ہو گئے۔ انہیں واجبات کی ادائیگی کے لیے وقت دیا گیا لیکن ناکامی کے باعث انہیں ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔

گزشتہ سال پی ایس ایل کے 34 میچز کھیلے گئے تھے، تاہم اب 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد میچز کی تعداد 44 تک پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: ٹیم سیالکوٹ کے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی کو فروخت کرنے پر اتفاق

قوانین کے مطابق پروڈکشن اخراجات نکالنے کے بعد سالانہ 3 ارب روپے سے بڑی براڈ کاسٹ ڈیل میں اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر آئیکون غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاہدوں کے لیے رکھے جائیں گے، جبکہ باقی رقم میں 80 فیصد حصہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور 20 فیصد فرنچائزز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp