پی ایس ایل 11 کا شیڈول لیک، پہلی بار پشاور میں میچ منعقد کرنے کا فیصلہ

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ وائرل تصاویر کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل میچ 10 مئی کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

اس سیزن کے میچز پاکستان کے 6 شہروں میں شیڈول کیے گئے ہیں جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کے میچز پشاور میں بھی ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 12 میچز ہوں گے۔ راولپنڈی میں 10، فیصل آباد میں 7، کراچی میں 6، ملتان میں 5 اور پشاور میں 2 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال پی ایس ایل میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ملتان سلطانز کی جگہ پنڈیز ٹیم شامل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp