آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، شیعہ علما نے پاکستانی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کردی

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے شیعہ علما نے موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان کے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کردی۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے عالم اسلام اپنے رہنما اور مرشد سے محروم ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ایران: آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشینوں کے نام زیر غور

انہوں نے کہاکہ یہ صہیونیوں کی بھول ہے کہ قائد کی شہادت سے قیادت ختم ہو جاتی ہے، اصل میں ان کا اگلا ہدف پاکستان ہے، اس موقع پر ہمیں پرامن رہنا ہے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے شیخ آغا باقر نے بھی اسکردو بلتستان کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج ایک اصولی اور نظریاتی مؤقف کا اظہار ہے اور اسے ہر حال میں پُرامن رہنا چاہیے۔

شیخ آغا باقر نے واضح کیاکہ کسی بھی سرکاری عمارت، قومی ادارے یا عوامی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا وطن اور ہمارا مشترکہ گھر ہے، اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے، لہٰذا ایسے کسی عمل سے گریز کیا جائے جس سے اپنے ملک کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری آواز صیہونی مظالم کے خلاف ہے، نہ کہ اپنے وطن یا اس کے اداروں کے خلاف۔ احتجاج کو نظم و ضبط، اتحاد اور قانونی حدود کے اندر رکھتے ہوئے جاری رکھا جائے تاکہ پیغام مؤثر اور باوقار انداز میں دنیا تک پہنچ سکے۔

مزید پڑھیں: ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز پاکستان کو سلامت رکھے اور سکردو بلتستان میں امن و استحکام قائم رہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائی کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد ان کے ممکنہ جانشینوں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: جڑانوالہ چرچ حملہ اور توہین مذہب کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

نئی موٹرویز کم از کم 6 لین بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی بائیکوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے