ایران پر حملے افسوسناک، پاکستان کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلنا دشمن کو فائدہ پہنچائے گا، خواجہ آصف

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور ہمیں اُس پر دلی رنج ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔

خواجہ آصف نے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں اگر ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو یہ دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کو پرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچیں۔

ان کے مطابق قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس سے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری تک، اصل معاملہ کیا ہے

پاکستان کے یومِ آزادی پر جاپانی سفیر کا محبت بھرا پیغام، مضبوط تعلقات کا عزم

اسلام آباد: دریائے سواں میں گرنے والی خاتون ٹک ٹاکر کی موت کا معمہ حل ہوگیا

غزہ میں کینسر کے مریضوں کی اموات میں ہوشربا اضافہ، اسرائیلی پابندیاں جان لیوا بن گئیں

آزاد کشمیر میں آئینی و قانونی بحث شدت اختیار کر گئی

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا