ایران پر حملے، جذباتی ردعمل کے بجائے دانشمندانہ طرز عمل کی ضرورت

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران پر حالیہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وقت جذباتی ردعمل کے بجائے دانشمندانہ طرزِ عمل کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے سفارتی، اخلاقی اور سیاسی سطح پر ایران کی بھرپور حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں بھی واضح طور پر حملے کی مذمت کی ہے۔

عالمی سطح پر مؤثر سفارت کاری جاری ہے، لہٰذا داخلی طور پر غیر ضروری شدت پسندی یا اشتعال انگیزی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

مزید کہا گیا کہ اگر احتجاج شدت اختیار کر جائے، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچے یا قانون کو ہاتھ میں لیا جائے تو اس سے صرف دشمن عناصر کو فائدہ ہوگا۔

بیان کے مطابق دشمن کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ایسے مواقع پر پاکستان کے اندر انتشار، فرقہ واریت یا بدامنی کو ہوا دی جائے، لہٰذا ان منصوبوں کو ناکام بنانا ضروری ہے۔

بیان میں مذہبی جماعتوں، علما کرام اور عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ احتجاج کو مکمل طور پر پرامن رکھا جائے اور ریاستی قوانین کی پاسداری کی جائے۔

اس موقع پر زور دیا گیا کہ قومی اتحاد، داخلی استحکام اور قانون کی بالادستی ہی اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہمیں جذبات کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ایک سنجیدہ، ذمہ دار اور مستحکم ریاست کے طور پر سامنے آئے۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس سے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری تک، اصل معاملہ کیا ہے

پاکستان کے یومِ آزادی پر جاپانی سفیر کا محبت بھرا پیغام، مضبوط تعلقات کا عزم

اسلام آباد: دریائے سواں میں گرنے والی خاتون ٹک ٹاکر کی موت کا معمہ حل ہوگیا

غزہ میں کینسر کے مریضوں کی اموات میں ہوشربا اضافہ، اسرائیلی پابندیاں جان لیوا بن گئیں

آزاد کشمیر میں آئینی و قانونی بحث شدت اختیار کر گئی

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا