سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

سعودی عرب کی انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی نے فروری 2026 کے دوران متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی تحقیقات شروع کیں، جو سرکاری اداروں میں شفافیت کے فروغ اور بدعنوانی کے انسداد کی جاری مہم کا حصہ ہیں۔

اتھارٹی نے اتوار کے روز جاری بیان میں بتایا کہ 349 سرکاری ملازمین سے تحقیقات کی گئیں جبکہ 78 افراد کو بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا، جن میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 3164 نگرانی دورے بھی کیے گئے۔

بیان کے مطابق ملزمان اور گرفتار افراد کا تعلق وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، وزارتِ بلدیات و دیہی امور و ہاؤسنگ، وزارتِ صحت اور وزارتِ انسانی وسائل وسماجی ترقی سے ہے۔ ان پر رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp