مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
Prime Minister Office
Islamabad: March 1, 2026
Telephone Call between the Prime Minister and the King of Jordan
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone conversation with His Majesty King Abdullah II ibn Al Hussein of the Hashemite Kingdom of Jordan to discuss…
— Mosharraf Zaidi 🇵🇰 (@mosharrafzaidi) March 1, 2026
وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مشرف زیدی نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ گفتگو یکم مارچ 2026 کو ہوئی۔ ٹوئٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے کے بعد ایران اور پھر اردن سمیت دیگر علاقائی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحمل، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے اس مشکل وقت میں اردن کی مملکت اور دیگر برادر علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
مشرف زیدی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔














