پاکستان ایرانی قوم کے ساتھ ہے، صدر مملکت آصف زرداری کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی سینیئر قیادت کے شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان اس غم کے موقع پر ایرانی قوم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ایرانی عوام کے لیے صبر و تحمل کی دعا بھی کی۔

قبل ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کے غم اور دکھ کے اس موقع پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ ایک قدیم اصول ہے کہ سربراہان مملکت کو ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ایرانی عوام کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی تاکہ وہ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کر سکیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں، جبکہ ایران نے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنانی مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

جنگ چھیڑی تو اسرائیل تنہا رہ جائے گا، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت انتباہ

چھوٹے کپڑوں پر تنقید، علیزے شاہ کے سنگین الزامات پر سارہ خان کا ردعمل

بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں، نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات شروع

طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز کے خلاف یورپ میں احتجاج، انسانی حقوق تنظیموں اور افغان شہریوں کی شدید مخالفت

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ