وزیراعظم شہباز شریف کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کے غم اور دکھ کے اس موقع پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ ایک قدیم اصول ہے کہ سربراہان مملکت کو ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ایرانی عوام کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی تاکہ وہ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کر سکیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں، جبکہ ایران نے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟