آبنائے ہرمز کی بندش: تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ، فی بیرل 100 ڈالر تک بڑھنے کا امکان

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت اوور-دی-کاؤنٹر ٹریڈ میں 10 فیصد بڑھ کر تقریباً 80 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال جاری رہی تو قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں، جبکہ خلیج میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے سے عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

ICIS کے ڈائریکٹر اجے پرمار کے مطابق سب سے بڑا اثر آبنائے ہرمز کی بندش کا ہے۔ تیل کی دنیا کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔ متعدد ٹینکرز، تیل کی بڑی کمپنیاں اور تجارتی ادارے اس پانی کے راستے سے تیل، ایندھن اور ایل این جی کی ترسیل روک چکے ہیں۔ اگر بندش طویل ہو گئی تو قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ بھی جا سکتی ہیں۔

اوپیک پلس نے یکم اپریل سے یومیہ 206,000 بیرل پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جو عالمی مانگ کا صرف 0.2 فیصد ہے۔ تاہم، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنی برآمدات بڑھا دی ہیں تاکہ مارکیٹ میں کچھ استحکام لایا جا سکے۔

متبادل راستے اور عالمی ردعمل

رِسٹڈ انرجی کے ماہر خورخے لیون کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود سعودی عرب اور ابوظہبی کی پائپ لائنز کے ذریعے کچھ تیل کی ترسیل ممکن ہے، مگر مجموعی طور پر 8 سے 10 ملین بیرل یومیہ کی کمی ہوگی۔

ایشیائی ممالک نے بھی اپنے اسٹاک اور متبادل راستوں پر غور شروع کر دیا ہے، اور بھارت روسی تیل پر انحصار بڑھانے پر غور کر رہا ہے تاکہ خلیج سے ممکنہ کمی کو پورا کیا جا سکے۔

آر بی سی کے تجزیہ کار ہیلیما کروفت نے خبردار کیا کہ ایران پر جنگ کی صورت میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ تجزیہ کار اس سے قدرے کم پرامید ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ قیمتیں قریبی مستقبل میں 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں