‘فریق خود کیسے سزا ختم کر سکتا ہے؟’ سپریم کورٹ میں وفاق کی اپیل پر شریعت اپیلیٹ بینچ کی سماعت

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے وفاق کی اس اپیل کی سماعت کی، جس میں سرکار کے سزائیں معاف کرنے کے اختیار کو غیر شرعی قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

بنچ میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، عالم جج ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شامل تھے۔

سماعت کے دوران بینچ نے سوالات اٹھائے کہ ایک شخص کیسے درخواست دے کر حکومت سے کہہ سکتا ہے کہ سزا ختم کر دی جائے؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر ایسا ممکن ہے تو پھر عدالتیں ختم کر دی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو خود فریق مقدمہ ہو وہ کیسے سزا ختم کر سکتا ہے اور اس طرح پورا معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: خاتون کو زبردستی شوہر کے ساتھ بھیجنے کا اختیار محدود ہے، سپریم کورٹ

عالم جج ڈاکٹر خالد مسعود نے وضاحت کی کہ اسلام میں سزائیں 2 طرح کی ہیں، ایک قرآن کی سزا اور ایک تعزیر کی سزا۔ تعزیر میں سزا قاضی حالات دیکھ کر طے کرتا ہے۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ حکومت یا سرکار اسلامی دائرے میں رہتے ہوئے تعزیر کی سزا کو کیسے ختم کر سکتی ہے، اور قتل پر راضی ہو سکتا ہے لیکن ڈکیتی پر راضی نامہ نہیں ہو سکتا۔

جسٹس شاہد وحید نے ہدایت کی کہ کیس کو ہلکا نہ لیا جائے اور پوری تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: مقدمے سے بریت ملازمت پر بحالی کا جواز نہیں، سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار کی بحالی کی درخواست مسترد

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ سن 1989 کے کیسز ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی کوشش ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا مقصد صرف رہنمائی ہے، فیصلہ اس کے مطابق ہونا ضروری نہیں۔

سماعت کے دوران تمام صوبوں اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کیے گئے۔ بینچ نے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اس کیس کی ابتدا سید اسلام الدین نے تعزیرات پاکستان کی شق 401، 402 اور کرمنل لاء ترمیم ایکٹ 1958 کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کی تھی۔ شریعت کورٹ نے 1991 میں متعلقہ شقوں کو غیر شرعی قرار دیا تھا، جس کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی